بلوچستانتازہ ترین

ماہل بلوچ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا،صوبائی وزیر داخلہ

مائوں بہنوں کو اپنے مقاصد اور ملک وقوم کے خلاف استعمال کرنے والوں کو اپنے مضموم اقدامات سے متعلق سوچنا ہوگا ،ضیاء لانگو

کوئٹہ(یو این اے )وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی کے حالیہ کارروائی میں گرفتار ہونے والی ماہل بلوچ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا مائوں بہنوں کو اپنے مقاصد اور ملک وقوم کے خلاف استعمال کرنے والوں کو اپنے مضموم اقدامات سے متعلق سوچنا ہوگا حکومت کی ذمہ داری ہے عوام کے جان ومال کو تحفظ دینا اور امن کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے اور اپنی یہ ذمہ داری کی ادائیگی کیلئے کسی صورت بھی مصلحت کا شکار نہیں ہوسکتے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاعات موصول ہورہی تھی کہ دہشتگردوں کی جانب سے عام لوگوں ،خواتین،بچوں اور سیکورٹی اداروں کو نشانہ بنا نے کی سازش کی جارہی ہے جس کے بعد تمام سیکورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی تھی ہے ہمیں بھی ا طلاعات ملی تھی کہ شر پسندی کی اس کارروائی میں خاتون کو بطور خود کش استعمال کیا جارہا ہے جس پر تمام سیکورٹی ادارے متحرک تھے اور اسی دوران کارروائی کرتے ہوئے شاری بلوچ کو گرفتار کیا گیا انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنا نا حکومت کی ذمہ داری ہے ہم اپنے لوگوں کو کسی بھی شر پسندی کا نشانہ بننے نہیںدے سکتے ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت یہ تاثر کی جارہا ہے کہ ایک بلوچ خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے جو سر اسر غلط ہے حکومت کی جانب سے خواتین کی گرفتاری کو ایشو بنا نے والے ان تنظیموں کو کیوں کر نہیں کہتے جو اپنے مضموم مقاصد کیلئے استعمال کر تے ہیں بلوچ روایات میں خواتین اور بچے ہر دن مستثنیٰ ہوتے ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے یہاں خواتین کو بھی خود ساختہ جنگ میں گھسیٹا جارہا ہے حکومت اور ریاست اپنے لوگوں کے تحفظ کیلئے کسی بھی صورت مصلحت کا شکار نہیں ہوسکتی غیر قانونی کاموں میں خواتین یا مرد جو بھی ملوث پا یا گیا قانون اس کے لئے برابر ہے یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ کوئی خاتون قانون کی گرفت میں ہو بلوچستان سمیت ملک بھر کے جیلوں میں بے شمار خواتین زیر حراست ہیں جو اپنے مقدمات کا سامنا کررہی ہیں ماہل بلوچ پر دہشتگردی کا سنگین الزام ہے اگر وہ عدالت میں خود کو بے گناہ ثابت کردیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں حکومت اس معاملے میں غیر جانبدار ہے انہوں نے کہا کہ اب تک کی جو اطلاعات موصول ہوئی ہے ماہل کے شوہر کا بھی کالعدم تنظیم سے تعلق رہا ہے جو سیکورٹی اداروں کی کارروائی میں مارا گیا انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی امن دشمن تنظیموں کی جانب سے شاری بلوچ کو خود کش حملہ آور کے طور پر استعمال کیا گیا اور اب یہ دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچ قوم کو ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت ایک دلدل میں دھکیلا جارہا ہے تاکہ اپنے مفادات حاصل کئے جاسکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button