تازہ ترینپاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا

پیٹرول 22 روپے 20 پیسے اضافے سے 272 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 17.20 روپے بڑھ کر 280 روپے فی لیٹر ہوگیا

اسلام آباد (یو این اے) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا، اطلاق 16 فروری سے ہوگا۔ حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا گیا۔یو این اے کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 22 روپے 20 پیسے اضافے سے 272 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 17.20 روپے بڑھ کر 280 روپے فی لیٹر ہوگیا۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ مٹی کے کی قیمت 12.90 پیسے اضافے کے بعد 202.73 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 9.68 روپے مہنگا ہونے کے بعد 196.68 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول 22.20 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 17.20 روپے، مٹی کا تیل 12.90 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 9.68 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔مٹی کے تیل کی قیمت 12.90روپیاضافے کے ساتھ189.83 روپے سے بڑھا کر202.73 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل9.68 روپے اضافے کے ساتھ187 روپے سے بڑھا کر 198.68روپے فی لیٹرفی لیٹرہو گیا۔حکومت نے پٹرول 22روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جبکہ پٹرول قیمت میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 22.20 روپے اضافے کے ساتھ 249.80 روپے سے بڑھا کر 272 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17.20روپیاضافے کے ساتھ262.80 روپے سے بڑھا کر 280روپے فی لیٹر ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button