
کوئٹہ (یواین اے)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق صوبائی وزیر حاجی میر علی مدد جتک نے کہاہے کہ بلوچستان میں آئندہ عام انتخابات میں حکومت بنا کر صوبے کی احساس محرومی کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیںگے ،پیپلزپارٹی کے جیالے پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانے اور عام انتخابات کی بھرپور تیاری کریں تاکہ انتخابات میںووٹ کی طاقت سے جیت حاصل کرکے عوام کو درپیش حقیقی مسائل کے حل کیلئے موثر طورپر کردارادا کیاجاسکے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میںکیا۔ میر حاجی علی مدد جتک نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی شہداء کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک ،قوم اور وطن کی خاطر قربانیاں دی ہیں جمہوریت کی مضبوطی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانی سب کے سامنے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں عوام کے مفاد کی سیاست کی بنیاد بھی پیپلزپارٹی کی مرہون منت ہے جس نے سب سے پہلے غریب کیلئے روٹی ،کپڑا مکان کانعرہ لگایا،انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر زور دیاکہ وہ عام انتخابات کی بھرپور تیاری کریں کیونکہ بلوچستان میں آئندہ حکومت جیالوں کی ہوگی جس نے پہلے بھی اپنے وعدے پورے کئے تھے اور اب بھی عوام کی احساس محرومی کا خاتمہ کرینگی ۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



