
انقرہ(یو این اے)ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد41 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ ایک ہفتے بعد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے مزید9افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے کے بعد تسلیم کیا تھا کہ ابتدا میں فوری حکومتی ردعمل میں کچھ مسائل تھے لیکن اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔انہوں نے انقرہ میں ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ہم نہ صرف اپنے ملک بلکہ انسانیت کی تاریخ کی سب سے بڑی قدرتی آفت کا سامنا کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز زندہ ریسکیو کئے جانے والوں میں 17 اور 21 سال کے دو بھائی بھی ہیں جنہیں کہرامنماراس صوبے میں اپارٹمنٹس کے ملبے سے نکالا گیا۔انطاکیہ میں ایک شامی شخص اور خاتون جو دو سو سے زائد گھنٹے تک ملبے تلے پھنسے ہوئے تھے کو ریسکیو کیا گیا۔ایک امدادی کارکن کا کہنا تھا کہ ابھی مزید افراد زندہ بچ سکتے ہیں، اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ ریسکیو کا مرحلہ بند ہونے لگا ہے اور اب توجہ رہائش، خوراک اور سکولنگ پر مرکوز ہے۔یورپ کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ہانس ہنری پی کلوج کے مطابق ضرورتیں بہت زیادہ ہیں اور گھنٹے کے حساب سے بڑھ رہی ہیں۔ دونوں ممالک میں تقریبا دو کروڑ 60 افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں تقریبا 90 لاکھ افراد زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں اور اس نے 40 کروڑ ڈالر فنڈنگ کی اپیل کی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترکیہ کے لیے امداد کا سلسلہ جاری یو این اے کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے مشکل کی گھڑی میں ترکیہ کے لیے مسلسل امداد جاری ہے۔ترکیہ میں زلزلہ کے بعد بہت سے پاکستانی طلبہ اور خاندان ترکی سے وطن واپسی کے منتظر تھے۔پاکستان ایئر فورس کی طرف سے سپیشل پرواز کے ذریعے ترکیہ میں پھنسے پاکستانی خاندان اور طلبا کو واپس پاکستان لایا گیا۔ترکیہ سے لائے گئے پاکستانیوں نے پاکستان پہنچ کر مسلح افواج خاص طور پر پاکستان ایئر فورس کا شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ پاکستان ایئر فورس کے مزید مشن بھی این ڈی ای ایم ایاور فارن آفس کے توسط سے ترکیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کو تیارہیں۔پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے مشکل کی گھڑی میں ترکیہ کے لیے مسلسل امداد جاری ہے۔ترکیہ میں زلزلہ کے بعد بہت سے پاکستانی طلبہ اور خاندان ترکی سے وطن واپسی کے منتظر تھے۔پاکستان ایئر فورس کی طرف سے سپیشل پرواز کے ذریعے ترکیہ میں پھنسے پاکستانی خاندان اور طلبا کو واپس پاکستان لایا گیا۔ترکیہ سے لائے گئے پاکستانیوں نے پاکستان پہنچ کر مسلح افواج خاص طور پر پاکستان ایئر فورس کا شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ پاکستان ایئر فورس کے مزید مشن بھی این ڈی ای ایم ایاور فارن آفس کے توسط سے ترکیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کو تیارہیں۔ ترکیہ کے صوبے ادیامان میں مجموعی طور پر پاکستان آرمی کی اربن سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے91 مقامات پرسرچ آپریشن جبکہ39مقامات پر ریسکیو آپریشن کیے۔اس دوران 8افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ5زندہ افراد کی نشاندہی بھی کی اور 138لاشوں کو ملبے تلے سے نکال کر ورثا کے حوالے کیا
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



