تازہ ترینکھیل

قطر کا 10 ہزار موبائل گھر ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

قطر فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے کہا کہ350 گھروں کی پہلی کھیپ ترکیہ روانہ کر دی گئی ہے

قطر (یو این اے)قطر نے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے بنائے گئے 10 ہزار موبائل گھر ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر نے کہا ہے کہ یہ گھر عطیہ کرنے کا ان کا پہلے سے منصوبہ تھا ۔فٹ بال ورلڈ کپ میں قطر کو 14 لاکھ افراد کو رہائش فراہم کرنے کی ضرورت تھی جو اس نے موبائل گھروں کے ذریعے پوری کی۔قطر فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے کہا کہ350 گھروں کی پہلی کھیپ ترکیہ روانہ کر دی گئی ہے

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button