
کراچی ( )سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی کے گل مہر پولو گراؤنڈ ملیر کینٹ میں ادا کردی گئی ہے، واضح رہے کہ سابق صدر مشرف کا جسد خاکی گزشتہ روز 6 فروری کو کراچی ( Karachi ) ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل سے ملیر کینٹ منتقل کیا گیا تھا۔سابق صدر کی نماز جنازہ آج بروز منگل 7 فروری کو ایک بج کر پینتالیس منٹ پر ملیر کینٹ کے پولو گراؤنڈ میں اد ا کی گئی۔ پرویز مشرف کی تدفین کراچی کے فوجی قبرستان میں مکمل اعزاز کے ساتھ کی گئی۔ نماز جنازے میں سیاسی، سماجی اور اعلیٰ سول و فوجی قیادت نے شرکت کی۔اہم شخصیات کی شرکت
*سابق صدر سید رویز مشرف کے جنازے میں بیٹے بلال مشرف سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، فروغ نسیم، امین الحق، فواد چوہدری، امیر مقام، عمران اسماعیل، سماجی شخصیت جاوید جبار، سابق چیئرمین ایف بھی آر شبر زیدی، جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل احسان الحق، سابق آرمی چیفس جنرل اسلم بیگ، جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل اشفاق پرویز کیانی، سابق وفاقی سیکریٹری سید انور محمود نے بھی شرکت کی۔قبل ازیں سابق صدر کا جسد خاکی پرواز ایم ایل ایم 567 کے ذریعے پاکستان پہنچایا گیا۔ پرویز مشرف کے جسد خاکی کے ہمراہ اہلیہ، بیٹی اور بیٹا بھی وطن پہنچے۔واضح رہے کہ سابق آرمی چیف آف پاکستان اور صدر مملکت سید پرویز مشرف طویل علالت کے بعد اتوار 5 فروری کی صبح دبئی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔ملٹری پولیس کی بھاری نفری کے حصار میں ان کا تابوت کمبائنڈ ملٹری اسپتال ملیر کینٹ لے جایا گیا۔ اگرچہ حکام کی جانب سے ان کی تدفین سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا تاہم قریبی ساتھی نے بتایا کہ سابق پرویز مشرف کی تدفین مکمل ریاستی اور فوجی پروٹوکول کے ساتھ کی جائے گی۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



