بلوچستانتازہ ترین

میں ایک جمہوریت پسند لیڈر ہوں،نواب ثناء اللہ زہری

میرے سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت ہے

کراچی/کوئٹہ یو این اے)سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی رہنماں نے جمہوری انداز میں ضلع کونسل کے چیئرمین شپ کے لیے پارٹی امیدوار کو نامزد کر کے بہترین فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت پسند پارٹیاں جمہوری انداز میں فیصلے کر کے بہترین انداز میں آگے بڑھ سکتے ہیں میں ایک جمہوریت پسند لیڈر ہوں میں نے ہمیشہ اکثریت کے رائے کا احترام کیا ہے نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا کہ پارٹی کے تمام نامزد چیئرمینوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میری کوشش ہوگی کہ گورنمنٹ سے انہیں زیادہ سے زیادہ فنڈز دلواسکون تاکہ وہ اپنے یونین کونسلز میں عوام کی بھر پور انداز میں خدمت کریں سابق وزیراعلی بلوچستان اسلم اللہ خان زہری نے کہا کہ میرے سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت ہے پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جس نے ہمیشہ غریب عوام پیسے ہوئے طبقات کی حقوق کیلئے آواز بلند کی ہینواب ثنا اللہ خان زہری نے کہاکہ اگر اللہ پاک نے ایک اور موقع دیا تو بلوچستان کے عوام کی مزید بہتر انداز میں خدمت کریں گے اور بلوچستان کو ایک ترقی یافتہ پڑھا لکھا صوبہ بنائیں گے یہاں کی عوام کو بہترایجوکیشن صحت کی بہترین سہولیات بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دینا میری ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کے زیر صدارت پارٹی رہنماں کا ایک اہم اجلاس سے خطاب میں کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع خضدار کے سینئر رہنماں پارٹی کے نامزد چیئرمینوں کا ایک مشترکہ اجلاس زیرصدارت چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری کے منعقد ہوا بڑی تعداد میں پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی اجلاس کی آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت منیر احمد قمبرانی نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری نے انجام دی اجلاس میں پارٹی رہنماں نے پارٹی امور کے حوالے سے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیااجلاس میں پارٹی رہنماں نے اکثریتی رائے سے پارٹی کے سینئر رہنما حاجی صلاح الدین زہری کو ضلع کونسل کے چیئرمین شپ کے لیے نامزد کر دیا گیااجلاس کے شرکا سے اجلاس سے چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ زہری پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے قائم مقام صدر قدیر احمد زہری پیپلز پارٹی قلات ڈویژن کے صدر رفیق سجاد ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری ضلع کونسل کے چیئرمین کیلئے نامزد امیدوار حاجی صلاح الدین زہری وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ سمیت بڑی تعداد میں پارٹی رہنما کونسلرز شریک تھے اجلاس میں پارٹی کے نامزد چیئرمینوں نے متفقہ طور پر ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین شپ کے لیے حاجی صلاح الدین زہری کو نامزد کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button