تازہ ترینپاکستان

پرویزمشرف کی میت پاکستان لانےکا فیصلہ

خصوصی طیارہ کل دبئی جائیگا

دبئی(یواین اے)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان لانے کیلئے اہل خانہ کی جانب سے پاکستانی قونصل خانے میں درخواست کردی گئی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کی میت لانے لیے طیارہ کل پاکستان سے دبئی کے لیے صبح گیارہ بجے روانہ ہوگا ۔خصوصی طیارہ نور خان ائیر بیس سے دبئی کیالمکتوم ایئرپورٹ پہنچے گا۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے ہیں ، جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف 18 مارچ، 2016 سے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں علاج کی غرض سے مقیم تھے

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button