
کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جاری پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں افتخار احمد نے صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے۔افتخار احمد نے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے جس کے بعد ‘افتی مینیا’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن افتخاراحمد نے 50 گیندوں پر94 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر پشاور زلمی کو185 رنز کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل نمائشی میچ میں پشاور کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



