بلوچستانتازہ ترین

جیل بھرو تحریک کیلئے پہلے اپنی گرفتاری دینا ضروری ہے:

جیل بھرنے کی بات کرنے والا بزدل شخص چار ماہ سے ٹانگ پر پلستر چڑھا کر عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر بیٹھا ہے

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولاناحافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ جیل بھرو تحریک کے لیے پہلے اپنی گرفتاری دینا ضروری ہے ، جیل بھرنے کی بات کرنے والا بزدل شخص چار ماہ سے ٹانگ پر پلستر چڑھا کر عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر بیٹھا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔مولاناحافظ حمد اللہ نے کہاکہ خان صاحب کو اپنی گرفتاری نظر آنے لگی تو جیل بھرو کا ڈراما شروع کردیا۔اس سے قبل عمران خان کی جیل بھرو تحریک کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے قیادت گرفتاری دیتی ہے، عمران خان کیسز میں جواب دیں جیل خود بھر جائے گی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جیل بھرنے کی بات کرنے والا بزدل شخص چار ماہ سے ٹانگ پر پلستر چڑھا کر عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر بیٹھا ہے۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button