تازہ ترینپاکستان

پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 کی عمر میں انتقال کر گئے

پرویز مشرف طویل عرصے سے بیماری سے جنگ لڑ رہے تھے

دبئی+ اسلام آباد. سابق صدرِ پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 کی عمر میں انتقال کر گئے۔پرویز مشرف طویل عرصے سے بیماری سے جنگ لڑ رہے تھے اور دبئی کے امریکن ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں اتوار کے روز وہ خالق حقیقی سے جاملےمتحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتی مشن کی ترجمان نے مقامی میڈیا رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے۔دبئی میں پاکستانی قونصل خانے اور ابوظہبی میں سفارت خانے کی ترجمان شازیہ سراج نے غیر ملکی خبر رساں ادارے یو این اےکو بتایا کہ سابق صدر آج صبح انتقال کر گئے ہیں شازیہ سراج نے کہا کہ سفارتی مشن پرویز مشرف کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔یو این اےکی رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی میت پاکستان لے کر جانے کے لیے اہل خانہ کی جانب سے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی گئی ہے رپورٹ کے مطابق پرویزمشرف کی میت لینے کے لیے پاکستان سےطیارہ کل صبح دبئی پہنچےگا، خصوصی طیارہ نور خان ایئر بیس سے دبئی کے المکتوم ایئر پورٹ پہنچے گا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری تعزیتی بیان کے مطابق صدر مملکت نے سابق صدر کے ورثا سے اظہارِ تعزیت کی۔صدر مملکت نے مرحوم صدر کے لیے دعائے مغفرت اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی یواین اے کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بھی پرویز مشرف کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبرجمیل کی دعا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی سابق صدر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف کمیٹی ساح شمشاد مرزا اور تمام سروسز چیفس نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف اور سروسز چیف کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button