
بولان(یو این اے )کوئٹہ سبی شاہراہ پر بولان کے علاقے میں سڑک کنارے بم دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے، طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے پنجرہ پل اور سراج آباد کے درمیان کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر نامعلوم ملزمان نے سڑک کنارے بم نصب کیا۔۔ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔۔۔ جبکہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



