بلوچستانتازہ ترینپاکستان

کشمیر کی آزادی تک حمایت جاری رکھیں گے ،مولانارمضان

مسلمان مل کر کشمیر کا مقدمہ لڑے کشمیر پاکستان کاشہ رگ ہے

کوئٹہ(یو این اے)سنی علماء کونسل اور اہلسنت والجماعت کے صوبائی امیر مولانامحمدرمضان مینگل نے کہاہے کہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا حمایت جاری رکھیں گے شہدائے کشمیرکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان کے قربانیاں ضرور رنگ لائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی رہنما حافظ محمد قاسم فاروقی مفتی کلیم اللہ حیدری۔ امین اللہ مجاہدمولانا عبد الرحیم ساجد،قاری محمد ایوب معاویہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے 5فروری کوکشمیر ڈے کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہاکہ کشمیری مسلمان بھن بہائیوں اور بچوں کا خون ضرور رنگ لائیگاھم کشمیر ی مسلمانوں کا حمایت جاری رکھیں گے انھوں نے کہا کہ اللہ جانے کشمیری مسلمانوں کے قتل عام اور بھارتی مظالم پر دنیا کا ضمیر کب جاگ جائے گاانہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بجائے اسلامی ممالک بحیثیت مسلمان مل کر کشمیر کا مقدمہ لڑے کشمیر پاکستان کاشہ رگ ہے ہم اسکے لئے ھر قربانی دینے کے لیے تیار ہیںانہوں نے ملک میں حالیہ دھشتگردی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظلم اور دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہیںجو دہشت گردی اللہ کے گھر اور مسلمانوں کا احترام نھیں کرتے وہ انسان نہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button