
کوئٹہ(یو این اے)وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو دیکھتے ھوئے بڑا اقدام ،میٹروپولٹین کارپوریشن اور عسکری پارک میں اسکرینیںلگانے کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ کے ایک نمائشی میچ کے سلسلے میںشائقین کرکٹ کی دلچسپی اور درخواست کو مد نظر رکھتے ھوئے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بڑی اسکرین پر شائقین کو میچ دیکھانے کا اعلان کردیا وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی میونسپل کارپوریشن اور عسکری پارک میں شائقین کو بڑی اسکرین پر لائیو میچ دیکھانے کی ہدایات کی ہے عسکری پارک میں میچ دیکھنے والے شائقین کی انٹری فری ہوگی میونسپل کارپوریشن میں بھی بڑی اسکرین پر بہتر انتظامات کئیے جائیں گے علمدار روڈ ، بروری روڈ پر شائقین کرکٹ کے لئے اسکرین نصب کی جائیں گی
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



