بلوچستانتازہ ترینپاکستان

پی ایس ایل نمائشی میچ کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے

پولیس عوام کے ساتھ تمیز کے ساتھ پیش آئیگی ،میچ کی سیکورٹی کیلئے3ہزار اہلکار تعینات ہونگے ،غلام اظفر مہسر

کوئٹہ(یو این اے)ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہسرنے کہاہے کہ پی ایس ایل نمائشی میچ کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ،میچ کی سیکورٹی کیلئے3ہزار اہلکار تعیناتہونگے ،گرائونڈ میں بغیر پاس ٹکٹ کے داخلے کی اجازت نہیںہوگی اور نہ ہی اسٹیکرز کے بغیر گاڑیوں کو اجازت ہوگی،سوشل میڈیا پر غلط خبروں کو پھیلانے سے اجتناب کریں اس سے عوام میں خوف پھیلے گی جو مناسب نہیں،پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ تہذیب کے دائرے میںرہ کر رویہ اپنائے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے پی ایس ایل میچ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پی ایس ایل میچ کے سیکیورٹی کے لیے 3ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیںجن کے پاس ٹکٹ ہونگے صرف ان کو میچ دیکھنے کی اجازت دی جائیگی،پرائیویٹ گاڑیوں کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی ، صرف اسٹیکر والی گاڑیوں کو اجانے کی اجازت ہوگی بلند عمارتوں پر سنائیپر تعینات کیے گئے ہیں ، بیس سال بعد کوئٹہ میں میدان سج رہا ہیں۔ڈی آئی جی پولیس نے کہاکہ عوام سے تعاون کی گزارش ہے کہوہ نمائشی میچ کے اس موقع پر سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریںسوشل میڈیا پر غلط خبروں کو پھیلانے سے اجتناب کریں اس سے عوام میں خوف پھیلے گی جو مناسب نہیںتمام قانون نافز کرنے والے ادارے دن رات کام کر ریے ہیں، ہم سب ملکر ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرینگے پولیس کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی شخص کے ساتھ بد تمیزی نہ کرے۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button