بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرزکے قیام کافیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات کے مطابق محکمہ صحت میں اصلاحات کاعمل جاری ہے

کوئٹہ ،،،وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات کے مطابق محکمہ صحت میں اصلاحات کاعمل جاری ہے، صوبے کے تمام ہسپتالوں اورطبی مراکزمیں فوری طورپرمیڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرزکے قیام کافیصلہ، سیکریٹری صحت حکومت بلوچستان کے اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیہ کے مطابق تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ MERCکی ٹیم کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے دفترمختص کرکے عملہ نامزدکریںگے،ڈائریکٹرجنرل میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرمتعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کیساتھ رابطہ کرکے تمام ضروری اقدامات اٹھائیںگے،تمام آن روڈایمبولینس براہ راست ریسکیو1122 کے ماتحت ہوںگے،MERCتمام ایمبولینسوں میں ٹریکرنصب کرے گی،محکمہ صحت کی جانب ڈاکٹرحفیظ الرحمن بطورفوکل پرسن رابطہ کیلئے ڈی جی MERCکورپورٹ کرکے عملدرآمد، تربیت اورMERCسے دیگر معاملات کوسرانجام دینے کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹرکے ساتھ مل کر کام کریںگے ،MERCڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسزبلوچستان کیساتھ رابطہ کرکے عملے کی تربیت کرے گی،MERC-1122کی جانب سے عملدرآمد اور ایمبولینس آپریشنزکاجائزہ لینے کیلئے ڈی جی ہیلتھ سروسزکی سربراہی میں ایپکس کمیٹی تشکیل دی جائے گی،ہرتین ماہ بعد صوبائی نظامت صحت میں ایپکس کمیٹی کااجلاس ہوگا،میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹریہ یقینی بنائے گی کہ کوئی بھی ایمبولینس سوائے مریضوں اورزخمیوں کے لاشیں لے جانے یادیگرسرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہوگی،

https://www.goonjlive.com/24/01/2023/7616/




ایپکس کمیٹی مریضوں کو ایمبولینس سروس فراہم کرنے کیلئے میڈیکل ایمرجنسی کی ٹیموں کی جانب سے کلومیٹرکے حساب سے چارجزمقررکرے گی،MERCفیول کے اخراجات وصول کرکے دیگرحاصل ہونے والی رقم متعلقہ ہسپتال کوجمع کرے گی تاکہ مذکورہ مرکزصحت میںآپریشنزاورتزئین وآرائش کاکام کرنے کیلئے استعمال کیاجاسکے،MERCٹیم تمام ایمبولینسوں کی مرمت اورفیول کی کھپت کاریکارڈمرتب کرکے متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے باقاعدہ طورپرتصدیق شدہ رپورٹ سیکریٹری، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈویژنل ڈائریکٹرز، ڈی ایچ اوومیڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے پاس جمع کرے گی،تمام ڈویژنل ڈائریکٹرزاپنے متعلقہ ڈویژن میںایم ای آرسی 1122ایمبولینس سروس کی کارکردگی کاجائزہ لیںگے،بہترایمرجنسی رسپانس کیلئےMERCتمام ٹراماسینٹرزاورٹیچنگ ہسپتالوں کے ایمرجنسی یونٹس کیساتھ رابطے میں رہے گی،ٹراماسینٹراورایمرجنسی یونٹس MERCکے ساتھ رابطہ کیلئے فوکل پرسن نامزدکریںگے۔نوٹیفکیشن کی کاپی ڈی جی ہیلتھ سروسزبلوچستان، ڈی جی MERCبلوچستان کوئٹہ، تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز، تمام ڈپٹی کمشنران، محکمہ صحت کے تمام ضلعی آفیسران، پی ایس ٹوصوبائی وزیرصحت، پی ایس ٹوسیکریٹری صحت حکومت بلوچستان ودیگر کوارسال کردی گئی ہے۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button