بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کو پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی معطل,

سپلائی بحال ہونے کی صورت میں بھی بلوچستان میں 4 دن بعد پیٹرول دستیاب ہوسکے گا۔

کوئٹہ(یو این اے )چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن شمس شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی معطل ہے۔ کوئٹہ میں قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ قاسم پورٹ پر 10 ہزار گاڑیاں ری فلنگ کیلئے کھڑی ہیں آئل ڈپو سے بلوچستان کو پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی معطل ہے۔ جس کے باعث کوئٹہ شہر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آئل کمپنیز کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بحال نہ ہوسکی۔ کوئٹہ شہر کے پمپس کے پاس تین دن کا پیٹرول اسٹاک باقی رہ گیا فوری سپلائی بحال نہ ہوئی تو کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو جائے گی انہوں سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلت پیدا ہونے سے پہلے ہی پٹرول فراہم کی جائے کیونکہ اگر قلت پیدا ہوگئی تو پھر سپلائی بحال ہونے کی صورت میں بھی بلوچستان میں 4 دن بعد پیٹرول دستیاب ہوسکے گا۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button