
کوئٹہ(یو این اے)وفاقی حکومت نے بلوچستان کے مالی بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا ، پرانے بقایاجات میں سے 10ارب روپے جلد ہی صوبے کو دیدیئے جائینگے پی پی ایل کے ذمے صوبے کے واجب الداع بقایا جات کی ادائیگی کیلئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے 10روز کی مہلت مانگی ہے جبکہ بلوچستان کے وزیر خزانہ و خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل میں اضافے ، این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کو زیادہ سے زیادہ شیئر دلانے اور وفاق و پی پی ایل کے ذمہ سابقہ بقایاجات کی وصولی کیلئے وفاقی حکومت سے گفت و شنید جاری ہے صوبے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
صوبائی وزیر خزانہ و خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے بتایا کہ بلوچستان کو درپیش مالی بحران کے خاتمے کیلئے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کی وفاق میں وفاقی وزراسے تفصیلی بات چیت ہوتی رہی ہے ہم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلوچستان کے موقف اور صوبے کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام گورنر کے ہمراہ بھی وزیر خزانہ ودیگر حکام سے بات ہوئی ہے بلوچستان کا رقبہ وسیع جبکہ صوبے کے پاس وسائل کی کمی ہے ، ہم وفاق سے خصوصی یا اضافی فنڈز کی ڈیمانڈ نہیں کر رہے ہیں بلکہ صوبے کا حق اور تسلیم شدہ شیئر مانگ رہے ہیں جس پر وفاقی وزیر خزانہ نے نہ صرف اقدامات اورہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے بلکہ وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں اقدامات بھی شروع کردیئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ میری گزشتہ روز میری وفاقی وزرازیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات ہوئی دونوں کے ملاقات سے ہمیں مثبت نتیجہ ملا ہے انہوںنے کہاکہ پرانے بقایا جات 12ارب میں سے 10ارب روپے پرانے مہینے کے دیئے ہیں ، جبکہ وفاقی وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق حسین ملک سے ملاقات کی جس پر انہوںنے 10روز کا قت مانگا جس پر انہوںنے کہاکہ 10روز بعد بقایا جات وصولی کی جائیگی
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



