بلوچستانتازہ ترین

گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو آگ لگادی

کالعدم تنظیم نے زمہ داری قبول کرلی اور کہا کہ ایف ڈبلیو او کے (کیمپ ) پر حملہ کیاگیا

گوادر (یواین اے ) نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو آگ لگادی،آگ لگنے سے 3 ڈمپر ایک لوڈر اور ٹینکر گاڑیاں جل گئیں ،کالعدم تنظیم نے زمہ داری قبول کرلی اور کہا کہ ایف ڈبلیو او کے (کیمپ ) پر حملہ کیاگیا جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق مشینری مقامی ٹھیکہ دار کی ہیں،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شپ نامعلوم مسلح افراد نے پسنی کے علاقے کلگ کلانچ میں زیرتعمیر Mـ8 تلار ٹو کلّگ روڑ پر جاری کام کی مشینری کو آگ لگا دی۔مقامی زرائع کے مطابق مبینہ موٹر سائیکل سواروں نے Mـ8 سے تلار کے مقام پر زیرتعمیر تلار ٹو کلّگ کلانچ روڑ کے مشینری کو موٹر سائیکل سواروں نے آگ لگا دی۔بتایا جاتا ہے کہ مسلح افراد نے وہاں کھڑی گاڑیوں کی فیول ٹینکیوں پر فائرنگ کی اور پھر نے آگ لگادی آگ لگنے سے گاڑی سمیت مشینری جل کر خاکستر ہوئی ہیں مقامی زرائع نے بتایا کہ آگ لگنے سے 3 ڈمپر،ایک لوڈر، ایک واٹرٹینک،ایک رولر اور گریڈر سمیت دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگئے۔جبکہ بلوچستان کی ایک کالعدم تنظیم نے سوشل میڈیا کے زریعے اس حملے کی زمہ داری قبول کی اور کہا کہ ان کے کارندوں نے ایف ڈبلیواو کی کیمپ پر حملہ کردیا مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ مشینری ایک مقامی ٹھیکہ دارکی ہیں جو کلگ ٹو کلانچ کی تعمیراتی کام پر مامور تھا۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button