
خضدار(یو این اے)بلوچستان کے ضلع خضدار میںزہریلہ کھانا کھانے سے 3بچے جاںبحق جبکہ 5افراد بے ہوش ہوگئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر خضدار الیاس کبزئی کے مطابق گزشتہ روز ضلع خضدار کے علاقے آڑینجی گامیشی میں زہریلہ کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پانچ افراد بے ہوش ہیں، ڈپٹی کمشنر خضدار الیاس کبزئی کے مطابق جاں بحق و متاثر ہونے والے افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔طبی عملے کو علاقے کی جانب روانہ کردیا، چاول پکا کر کھانے سے ہلاکتیں ہوئیں۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



