
وزیراعظم نے شیخ جعفر خان مندو خیل کو نئی ذمہ داری پر مبارک باد دی
اسلام آباد/کوئٹہ (یو این اے)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی صدر اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شیخ جعفر خان مندوخیل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا صدر مقرر کر تے ہوئے انہیں نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہرکی کہ وہ پارٹی کومنظم اور فعال بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیںگے ۔گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی صدر اوروزیراعظم محمد شہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا صدر مقرر کر تے ہوئے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے ۔جعفر خان مندو خیل کو پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی قائدین کے ساتھ مشاورت سے پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کا صدر نامزد کیا تھا جمعرات کے روز وزیراعظم ہائوس میں مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے نئے صدر شیخ جعفر خان مندو خیل نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں وزیراعظم نے شیخ جعفر خان مندو خیل کو نئی ذمہ داری پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاوزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جعفر مندو خیل بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اچھی طرح منظم کریں گے اور پارٹی کے امور کو بہتر طریقے سے سر انجام دینگے۔ اس موقع پرملاقات میں سابق وزیراعظم اور رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین بھی موجود تھے
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



