بلوچستانتازہ ترینپاکستان

مکران میں دفعہ 144کے خلاف آئینی درخواست واپس لے لی

کوئٹہ (یو این اے)بلوچستان ہائی کورٹ میں مکران میں دفعہ 144کے خلاف آئینی درخواست واپس لے لی گئیں۔گزشتہ روز بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس محمداعجاز سواتی اور جسٹس سردارحلیمی پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے حق دوتحریک کے رہنمائوں کی جانب سے مکران میں دفعہ 144 کیخلاف درخواست کی سماعت کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے درخواست واپس لے لی ۔واضح رہے کہ حق دو تحریک کے مرکزی چیئرمین واجہ حسین واڈیلہ نے محکمہ داخلہ وقبائلی امور کی جانب سے گوادر میں دفعہ 144 نفاذ کے خلاف ریاض احمد ایڈووکیٹ کے توسط سے بلوچستان ہائی کورٹ کوئٹہ میں درخواست دائرکی گئی تھی جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،سیکشن آفیسر،ڈپٹی کمشنر گوادر اور ڈپٹی کمشنرکیچ کو فریق بنایاگیاتھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button