بلوچستانتازہ ترینپاکستان

پشاور کی پولیس لائنز میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں

کوئٹہ(یو این اے )سنی علماء کونسل اور اہل سنت والجماعت بلوچستان کے امیر مولانامحمدرمضان مینگل نے کہاہے کہ مقدس مقام اور دوران عبادت حملہ سفاکیت کی انتہا ہے پشاور کی پولیس لائنز میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیںقوم باہمی اتحاد واتفاق سے سازشی عناصر کا مقابلہ کریں شہداء مغفرت ارزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اللہ رب العزت لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ثنااللہ فاروقی،مولانا غلام غوث حقانی،مرکزی رہنما حافظ محمد قاسم فاروقی۔ مفتی کلیم حیدری۔ ضلعی صدر مولانا عبد الرحیم ساجد قاری محمد ایوب معاویہ مولانا سید مقبول الرحمن شاہ کے ہمراہ اپنے بیان میںکیا۔انہوں نے کہاکہ پشاور میں پولیس لائنز مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں مقدس مقام پر دوران عبادت حملہ سفاکیت کی انتہا ہے قوم باہمی اتحاد واتفاق سے سازشی عناصر کی مقابلہ کریںدعا ہے کہ اللہ تعالی شہداء کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے ہم غم کے اس گڑی میں شہداکی لواحقین کیساتھ ہیںانہوںنے کہا کہ ایسا گھنانا عمل مسلمان سوچ بھی نہیں سکتا یہ کام اللہ تعالی اور ملک کے دشمن ہی کرسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button