بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بزدار حکومت میں 26 ہزار 764 من گندم غائب ہوگئی

اسلام آباد(یو این اے )عثمان بزدار حکومت میں 26 ہزار 764 من گندم غائب ہوگئی گندم محکمہ خوراک کے خوشاب، ساہیوال اور فیصل آباد گوداموں سے غائب ہوئی، آڈیٹر جنرل اف پاکستان آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیراعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں پنجاب کے 3 گوداموں سے 26 ہزار 764 من گندم غائب ہوگئی، معاملے پر محکمہ خوراک کے حکام نے چپ سادھ لی آڈیٹر جنرل اف پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گندم کی بوریاں محکمہ خوراک پنجاب کے خوشاب، ساہیوال اور فیصل آباد گوداموں سے غائب ہوئیں گندم چوہے کھا گئے، چوری ہوئی یا معاملہ کچھ اور ہے، محکمہ خوراک کے حکام نے اس پر چپ سادھ لی ہے۔یو اہن اے کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کے غائب ہونیوالی گندم کی قیمت موجودہ ریٹ 4 ہزار فی من کے لحاظ سے 10 کروڑ 71 لاکھ روپے بنتی ہے، 22-2021 کے دوران نقصان کا اندازہ 2 کروڑ 56 لاکھ روپے لگایا گیا ہے یو این اے کو موصول رپورٹ بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ گندم 26 ہزار 350 من خوشاب گودام سے غائب ہوئی، 22 من گندم فیصل آباد اور 293 من ساہیوال سے غائب ہوئی

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button