بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزرمریم نواز آج لندن سے لاہور پہنچیں گی

لاہور(یواین اے) پاکستان مسلم لیگ نواز ( ن )کی سینئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف آج بروز ہفتے کو 28 جنوری کو لندن پاکستان پہنچیں گیاس موقع پر قائد مسلم لیگ نواز ( ن ) اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز کو ایون فیلڈ سے الوادع کیا۔ مریم نواز کی پرواز آج براستہ دبئی ہفتہ کی سہ پہر 3 بجے پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچے گی، جب کہ پارٹی قیادت اور کارکنان لاہور ایئرپورٹ پر چیف آرگنائزر کا شاندار استقبال کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ( ن ) کی رہنما مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پارٹی کی سینیر نائب صدر کی لندن سے روانگی اور پاکستان پہنچنے کے شیڈول سے آگاہ کیا۔مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے روانہ ہوگئی ہیں نہوں نے مزید بتایا کہ مریم نواز صاحبہ 28 جنوری، ہفتے کی سہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی ، انشااللہ دھند کی لہر کے باعث مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی۔ وہ اب 28 جنوری کو غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے چھ سوبائیس کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچیں گی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مریم نواز تقریبا ساڑھے تین ماہ کے بعد وطن واپس پہنچ رہی ہیں۔ وہ گزشتہ سال چھ اکتوبرکو لندن روانہ ہوئی تھیں۔مسلم لیگ ن کی سینیر نائب صدر مریم نواز اب چیف آرگنائزر کی حیثیت سے انتخابی مہم میں پیش پیش رہنے کے ساتھ پارٹی کو بھی منظم کریں گی۔ مریم نواز کی وطن واپسی کیلئے ن لیگ نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ہر ایم پی اے اور ایم این اے ایک ہزار کارکنان کو لے کر ائیر پورٹ پہنچیںگے

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button