بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

پاکستان ایڈونچرزم اور جذباتیت میں بناہے ،نواب محمداسلم رئیسانی

نواب محمداسلم رئیسانی
نواب محمداسلم رئیسانی
نواب محمداسلم رئیسانی یہ بھی دیکھناہے کہ ری ایمجننگ آف پاکستان میںملٹری اسٹبلشمنٹ حصہ لیتی ہے یا نہیں

کوئٹہ(یو این اے)جمعیت علماء اسلام کے رہنماء چیف آف ساراوان وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہاہے کہ پاکستان ایک ایڈونچرزم اور جذباتیت میں بناہے ،ری ایمجننگ آف پاکستان کامقصد 1947ء سے آج تک جو سیاسی غلطیاںہوئی ہیں انہیں ٹھیک کرناہے ،پاکستان ایک فیڈریشن ہے جہاں آئینی ریفارمز اور ری ایمجنگ کی ضرورت ہے ۔یہ بھی دیکھناہے کہ ری ایمجننگ آف پاکستان میںملٹری اسٹبلشمنٹ حصہ لیتی ہے یا نہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے یو این اے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔نواب محمداسلم رئیسانی نے کہاکہ گزشتہ75سالوں سے پاکستان جن مسائل کاشکار ہے سیاست میں جواسٹبلشمنٹ مداخلت کررہی ہے ہم کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان کو ری امیجن کرناچاہیے ری امیجن کرینگے ،اب دیکھناہے کہ ری امیجنگ آف پاکستان کا جو سلسلہ شروع ہواہے پشاور ،سندھ اور پنجاب میں یہ سلسلہ جاری رہے گا،دیکھتے ہیں کہ ری امیجننگ پاکستان کاسلسلہ جوملک بھرمیںمنعقد ہورہاہے اس کا کیا نتیجہ نکلتاہے انہوں نے کہاکہ ری ایمجننگ آف پاکستان نام اس لئے ہے کہ پاکستان توایک جذباتیت میں بنااس کیلئے اسلام کانام استعمال کیاگیا لیکن ایک انڈورنچرزم اور جذباتیت میں بناہے ،75سال میں معاملات کبھی ٹھیک نہیںہوئے ،جب مسٹر جناح کو ٹیبوکلوسز ہوئی توجناح کو سینٹوریم میںرکھنے کی بجائے انہیںزیارت میںرکھا اوران کاایمبولینس رنگ روڈ پرخراب ہوا فاطمہ جناح کو ایوب خان نے غدار قراردیا،سکندرمرزا کو کہاکہ خواجہ نظام الدین کوہٹائو اور خود گورنر جنرل بن جائو اور پھر فیلڈر مارشل آئے انہوں نے سکندر مرزا کو ہٹایا۔یہ 1947ء سے آج تک جو سیاسی غلطیاں ہوئی ہیں انہیں ٹھیک کرناہے ،انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ فیڈریشن کوبچایاجائے ہمیں دھوکہ دیاجاتاتھا کہ اسلام کو خطرہ ہے اسلام کو کوئی خطرہ نہیں تھا نہ ہی کبھی ہوگا پاکستانی فیڈریشن کو خطرہ ہے فیڈریشن کو بچانے کیلئے ری ایمجننگ آف پاکستان کا ایک سلسلہ شروع کیاگیاہے ہمیں ری ایمجن کرناچاہیے لیکن اس ری ایمجننگ میں کیا پاکستانی ملٹری اسٹیبلشمنٹ بھی شامل ہوگا؟ چار سے 5کانفرنس ہونگے پھر نتیجہ کے بعد فیصلہ کرسکیںگے کہ پاکستان ایک کثیر القومی ریاست ہے یا قومی بستی ہے ؟نواب محمداسلم رئیسانی نے کہاکہ ایک سیاست دان کا تجزیہ ہے ایک سیاسی دانشور کا تجزیہ ہوتاہے ہر کسی کااپنی رائے ہیں ہم حقیقت پسندانہ بات کرتے ہیں پاکستان ایک کثیر القومی ریاست ہے ،بلوچ پشتون سندھی پنجابی ودیگر یہاں آباد ہے یہاں ہمارا اپنی تاریخ،وطن ،ثقافت ہے ،آئینی ریفارمز اور ری ایمجنگ کی ضرورت ہے

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button