
کوئٹہ(یو این اے)حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی سیشن جج کی عدالت میں پیشی عدالت نے 5روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان سمیت دیگر 3 ملزمان کو جمرات کے روز سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر کرائم برانچ کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان و دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا عدالت نے مولانا ہدایت الرحمان کا 5 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا جسکے بعد مولانا ہدایت الرحمان و دیگر ساتھیوں کو دوبارہ گوادر منتقل کیا جائے گا مولانا ہدایت الرحمان کو دو مختلف مقدمات میں کرائم برانچ کوئٹہ کے حوالے کیا گیا تھا



