بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان پولیس پروموشن میں میرٹ کے برخلاف ترقیوں کاانکشاف

کوئٹہ (یو این اے )بلوچستان پولیس کے سب انسپکٹرز کی پروموشن میں بڑے پیمانے پر میرٹ کے برخلاف ترقیوںکاانکشاف ہواہے ،فائنل لسٹ میں 27سینئر سب انسپکٹرز کے ناموں کو نکال کر27جونیئرسب انسپکٹرز کو میرٹ اورپولیس قواعد کے برخلاف ترقی دیدی ہے ۔یو این اے کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق 18جنوری 2023ء کو بلوچستان پولیس کے 102سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی جس میںبلوچستان کے مختلف ریجنز سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹرز شامل ہیں ذرائع کے مطابق سب انسپکٹرز کی ترقی میں بڑے پیمانے پر میرٹ کے برعکس ترقی کاانکشاف ہواہے 27سب انسپکٹرزکے ناموں کی لسٹ کو فائنل لسٹ سے ہی نکال لیاگیاہے ،پروموشن آرڈر نمبر 3058-3115/13(04)E-IIکے تحت 102سب انسپکٹرز میں27جونیئر ترین سب انسپکٹرز کو میرٹ کے برخلاف ترقی دیکر انسپکٹر کے عہدے پر تعینات کیاہے جبکہ ترقی کے اہل 27سب انسپکٹرز کے نام کی لسٹ کو ہی فائنل لسٹ سے نکال لیاگیاہے،دستاویزات کے مطابق ژوب رینج کے 116سب انسپکٹرز کو سال 2010ء کے دوران نوٹیفکیشن 10582-99/113(7)/Eکے تحت ترقی دیدی گئی لیکن مذکورہ لسٹ میں 27سینئرسب انسپکٹرز کو ترقی کے فائنل لسٹ سے نکال کر 27جونیئر سب انسپکٹرز کو پولیس قواعد (12-02),(13-01),(13-16)(13-15) کے برخلاف ترقی دیدی ہے ۔دستاویزات میں انکشاف ہواہے کہ محکمہ پولیس کی جانب سے اگر کسی اہلکار کے خلاف کوئی انکوائری ہوتی ہے تو انہیں نوٹیفکیشن میں وجوہات کاذکر کرتے ہوئے ڈیفر کرتے ہیں لیکن مذکورہ 27سب انسپکٹرز کا نام ڈیفر لسٹ میں بھی نہیں ہے ،پروموشن سے محروم سینئر سب انسپکٹرز نے چیف سیکرٹری ،سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ سے اپیل کی ہے کہ وہ میرٹ کے برعکس جونیئر سب انسپکٹرز کو ترقی کے فائنل لسٹ میں شامل کرنے اور سینئر انسپکٹرز کے ناموں کو شامل نہ کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیں تاکہ وہ شفاف انداز میں معاملے کی انکوائری کرتے ہوئے ملوث حکام کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں اور سب انسپکٹرز کی حالیہ پروموشن آرڈر کوکالعدم قراردیکر پولیس قواعد کے مطابق ترقی کے حقدار سینئر سب انسپکٹرز کی فائنل لسٹ کودوبارہ مرتب کرکے سینارٹی کے اصولوں کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی منعقد کرکے پروموشن بورڈ سے محروم اہلکاروں کو لسٹ میں شامل کیاجائے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button