
اسلام آباد ،،،پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پارٹی رہنماء فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی بغیر وارنٹ گرفتاری جمہوریت پر زوردار طمانچہ ہے، پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔اپنے ایک بیان میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پارٹی رہنماء فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی بغیر وارنٹ گرفتاری جمہوریت پر زوردار طمانچہ ہے، پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنگوں کے بھی کوئی اصول ہوتے ہیں لیکن یہاں تمام حدود کو پھلانگنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،یہ لوگ عمران خان کی مقبولیت کے خوف سے پورے ملک کو دا ئوپر لگانا چاہتے ہیں، یہ کیسی سیاست ہے۔انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کے آنے سے انتخابات متنازع ہوگئے، سی سی پی او لاہور انہیں ہی بنایا گیا جنہوں نے 25مئی کو تشدد کیا،قوم سے جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز نے فواد چوہدری کی گرفتاری کو حکومت کی بزدلی قرار دیتے ہوئے اپنے ٹوٹٹ میں کہا کہ محسن نقوی کوجس گھنائونے مقصد کے لئے لایا گیا تھا اس نے وہ کام بغیر کسی دیر کئے شروع کردیا ہے۔سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ ایسی حرکتیں ہماری آواز بندنہیں کرسکتیں، جمہوریت کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ گرفتاریاں اور تشدد ہمیں ہمارے نظریئے سے نہیں ہٹا سکتیں



