بلوچستانتازہ ترینپاکستان

گوادر میں 120پولنگ اسٹیشن قائم کی جائینگے

گوادر ،،،گوادر کے رجسٹرڈایک لاکھ 33ہزارووٹران کے لیئے 120پولنگ اسٹیشن قائم کی جائینگے ،گیارہ سوووٹران پر ایک پولنگ اسٹیشن قائم کردی جائے گی اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایم سی او) الیکشن کمیشن بلوچستان غوث بخش بلوچ نے گزشرہ روز گوادر اور پسنی کا دورہ کیا اور مجوزہ الیکشن کے سلسلے میں مختلف اسکول اور اُن سرکاری اداروں کا دورہ کیا جہاں پر الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن قائم کیئے جاتے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اُنھیں مجوزہ عام الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کی ہیں اور ہروہ علاقہ جہاں الیکشن کے موقع پر پولنگ اسٹیشن قائم ہونگی اُن اسکول اور سرکاری اداروں کی عمارتوں کا جائزہ لینے کے لیئے خصوصی ہدایاتدی گئیں ہیں تاکہ یہ بات معلوم ہوسکے کہ وہاں کس چیز کی ضرورت ہے جسے پورا کیا جاسکے انہوں نے بتایا کہ ضلع گوادر میں مجموعی طور پر رجسٹرڈ ووٹران کی تعدادایک لاکھ 33ہزارہے جن کے لیئے 120پولنگ اسٹیشن قائم کیئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن رولز کے مطابق گیارہ سو ووٹران پر ایک پولنگ اسٹیشن قائم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button