بلوچستانتازہ ترینپاکستان

نوازشریف اور مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا’حنا پرویز بٹ

لاہور ،،،،مسلم لیگ (ن) کی رہنما حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کے پرتپاک استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں،انشاء اللہ آئندہ ماہ میاں نوازشریف کی واپسی بھی تاریخی استقبال سے ہوگی۔انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والے خود مائنس ہوگئے ہیں۔آنے والا دور نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی جڑیں پاکستان کے عوام میں ہے اس لیے کوئی ڈکٹیٹر یا مہرہ مسلم لیگ (ن) کو ختم نہیں کرسکا۔میاں نوازشریف کو مائنس کرنے کی تیس سالوں سے کوشش ہورہی ہے لیکن پاکستان کے عوام ہر بار پہلے سے زیادہ طاقت سے نوازشریف کو اقتدار میں واپس لاتے ہیں۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ سیاسی بہروپیہ خود کو قوم کا لیڈر ثابت کرنے کیلئے روز خطاب کرتا ہے ۔عوام کا پسندیدہ لیڈر وہی ہوتا ہے جو عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے روز ڈیفالٹ کی باتیں وہی لوگ کررہے ہیں جو اسکے ذمہ دار ہیں ۔پاکستان کو دیوالیہ ہوتا دیکھنے والوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔پاکستان پرمشکل وقت ضرورت ہے لیکن یہ زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہے گا۔وزیراعظم میاں شہبازشریف پوری دیانتداری سے ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔جب آپ ایمانداری سے کوئی نیک کام کررہے ہوں تو اللہ تعالی بھی آپ کی مدد کرتا ہے۔انشاء اللہ اللہ تعالی شہبازشریف کی بھی ضرور مدد کرینگے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button