
لندن,,سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ جیل ان کی سسرال ہے، ہتھکڑی زیور اور موت محبوبہ ہے، گرفتار کیا گیا تو جیل سے الیکشن لڑیں گے۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ان کی تصویر الیکشن لڑے گی۔انہوں نے کہاکہ گرفتاری سے نہیں ڈرتے، مردوں کی طرح مقابلہ کرتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بڑے اچھے تعلقات تھے، اب نہیں ہیں تو کیا کریں؟۔



