
کوئٹہ(یو این اے)بلوچستان کا مالی بحران چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ ہوا ہے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بلوچستان کی واجب الادا رقم جاری کرنے کی درخواست کی جس پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بلوچستان کے واجبات کی ادائیگی آج ہی جاری کرنے کی یقین دہانی کروا دی، وفاق کی جانب سے رقم کی ادائیگی سے مالی بحران کو قابو پانے میں مدد ملے گی چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیاگزشتہ روز وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے انکشاف کیا تھا کہ صوبے کا مالی بحران سنگین ہوگیا ہے، صوبے کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہ کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے وفاق سے فوری طور پر صوبے کا قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا حصہ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیسے نہ ہونے سے صوبیکے ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں، شدید سردی میں سیلاب متاثرین بحالی کے منتظر ہیں، صوبے کو اس کا حصہ مل جائے تو اپنے سیلاب متاثرین کو خود سنبھال سکتے ہیں۔



