بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

ہدایت الرحمن کے مطالبات جائز ہیں لیکن طریق کار غلط تھا

گوادر،،کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا ہے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کے مطالبات جائز ہیں لیکن طریق کار غلط تھا گوادر کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی قائم کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ تین ماہ بعد گوادر شہر کی سیکورٹی مکمل طور پر پولیس اور لیویز کے حوالے کردی جائے گی اور شہر میں ایک بھی بندوق بردار اہلکار نظر نہیں آئے گا اور آرمی چیف بہت جلد گوادر کا دورہ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اگلے تین سے چار ماہ کے اندر فورسز گوادر میں واپس اپنی اسٹیشنوں تک محدود رہے گی اور شہر میں بھی بندوق بردار فورسز کا اہلکار نظر نہیں آئے گا انہوں نے کہا کہ شہر کی سیکورٹی مکمل طور پر پولیس اور لیویز کے سپرد کی جائے گی انہوں نے کہا بہت جلد آرمی چیف بھی گوادر کا دورہ کریں گے واضح رہے کہ کورکمانڈر بلوچستان لیفیٹننٹ جنرل آصف غفور ایک روزہ دورہ پر گوادرپہنچ گئے جہاں انہوں نے کرکٹ اسٹیڈیم گوادر میں عمائدین شہر، سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں، صحافی برادری، انجمن تاجران اور شہریوں سے ملاقات کی اس موقع پر سینیٹر کہدہ بابر، جی او سی 44 ڈویژن، کمشنر مکران، ڈپٹی کمشنر گوادر، ڈی پی او گوادر بھی اجلاس میں شریک تھیکورکمانڈر نے گوادر شہر کی امن و امان اور ترقی و بہبود کے لئے شہریوں سے تجاویز مانگی جنرل آصف غفور نے کہا کہ گوادر شہر ہم سب کا گھر ہے، گھر کی توڑ پھوڑ نہیں ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کے مطالبات جائز ہیں لیکن طریق کار غلط تھا اور اب گوادر میں کسی کو بھی سڑکیں بند کرنے اور سرکاری مشینری و ترقیاتی کام جام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے مسئلے مسائل حل ہونے والے نہیں ہیں بلکہ مل کر کام کرنے سے مسائل حل ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر کے مسائل پر ایک کمیٹی بنادیں اور اس کمیٹی میں شہر کے مختلف طبقائے زندگی کے لوگوں کو شامل کردیں اور کمیٹی میں شامل لوگوں کے ناموں کا لسٹ کل تک ڈپٹی کمشنر کے حوالے کردیں انہوں نے کہا کہ کمیٹی شہر کے مختلف مسائل کو ہائیلائیٹ کرکے اپنی تجاویز وقتاًبوقتاًپیش کرتی رہے گی ہم سب سول انتظامیہ اور عوام کے ساتھ مل کر ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ گوادر میونسپل کمیٹی بہت ہی اہمیت کا حامل ہے، گوادر ایم سی کے 41 کونسلروں کے کندھوں پر بہت ہی بھاری زمہ داری عوام نے عائد کر رکھی ہے. اس وقت یہ 41 کونسلران ہی گوادر سٹی کے اصل حاکم ہیں، لیکن افسوس اس وقت صرف ایک، دو ہی کونسلر یہاں موجود ہیں۔ کورکمانڈر نے میونسپل کمیٹی گوادر کے 41 کونسلروں کو شہر کے مسائل کی حل سے متعلق کل صبح ان سے ملاقات کروانے کی زمہ داری جماعت اسلامی گوادر کے امیر مولانا لیاقت کے زمے لگائی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button