
گوادر ۔گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں شروع ،یوریا سے بھرے بحری جہاز لنگرانداز،سرکاری شعبے کے لیئے دولاکھ ٹن یوریا کھاد درامد شروع کردی گئی ہے گوادر بندرگاہ انتظامیہ کے مطابق بتیس ہزارٹن یوریا کھاد لیکر الٹراایسٹرانامی بحری جہاز گزشتہ شپ گوادر پورٹ پر لنگراندازہوئی ہے اور اس سے قبل بھی دوبحری جہاز پہلے سے گوادر پورٹ پر لنگراندازہیں جن میں سترہزارٹن کے قریب یوریا کھاد موجود ہے جن کی ان لوڈنگ کی جارہی ہے بندرگاہ انتظامیہ کے مطابق کلیئرنگ سروس فراہم کرنے والے مکران ٹریڈ اور شپ کلیئرنگ ایجنٹ دونوں مقامی ہیں جو اس بات کی ثبوت ہے کہ گوادر بندرگاہ میں مقامی لوگوں کو کاروبار کرنے کے مواقع فراہم کیئے جارہے ہیں ۔گوادر بندرگاہ پر لنگراندازبحری جہازوں سے ان لوڈنگ کا کام تیزی سے شروع کردی گئی ہے



