بلوچستانتازہ ترینپاکستان

سال 2023 کیلئے بینظیر کفالت پروگرام کی پہلی سہ ماہی قسط کا آغاز

اسلام آباد،،،بینظیر کفالت پروگرام کی پہلی سہ ماہی قسط سوموار(آج)پیر سے جاری کی جا رہی ہے،77لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں7000روپے فی خاندان تقسیم کئے جائیں گے۔پہلی سہ ماہی قسط کا کل تخمینہ55ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے، اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں حبیب بینک کے ذریعے رقم تقسیم کی جائے گی۔اس حوالے سے چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ شازیہ مری نے کہاکہ رقوم کی ترسیل میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، مستحق خواتین اپنی پوری رقم وصول کریں اور رسید لینا ہرگز نہ بھولیں،ادائیگی کی کوئی فیس نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button