بلوچستانتازہ ترین

بڑھتی مہنگائی میں غریب عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہوگئی

کوئٹہ ,پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سنیئرنائب صدر سید صادق آغا نے کہا ہے کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی نے نہ صرف صرف غریب اور بلکہ مستوسط طبقے سے بھی جینے کا حق چھین لیا ہے موجود ہ امپورٹڈحکومت نے عوام کو دلدل میں پھنسا کر اپنے جیبوں کو گرم کرنے اورالیکشن مہم چلارہے ہیں ملک تباہی بربادی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے حکومت کو ہوش نہیں ہے عوام اب باشعور ہوچکی ہے لہذ اآنے والا دور میں ایک بار پھر پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاوس سٹلائیٹ ٹاون میں حلقے کے عوام سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ غریب عوام کے حق تلفی نہیں کرنی چاہئے جس سے ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے موجودامپورٹڈ حکومت میں مہنگائی کا جن ایسا بے لگام ہوچکا ہے کہ اشیاء خوردنوش سمیت ہر شے کی قیمتیں آسمان کو پہنچ چکی ہے جس کے باعث غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لئے متواج ہو خود کشی کرنے پر مجبور ہوگئی ہے جبکہ متوسط طبقے کے عوام سے بھی زندگی کا حق چھیناجارہا ہے حکومت نے کرپشن کمیشن کا بازار گرم رکھا ہوا ہے اور اپنی الیکشن مہم کے لئے سرکاری خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے جس پر عوام انہیں کبھی بھی معاف نہیں کرئے گی ہمیں بحیثیت مسلمان روز محشر میں اپنے عوام سے کئے گئے ناانصافیوں کا جواب دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ دودھ اور شہد کی نہریں بہانے والوں سے صرف یہی کہنا چاہتا ہوں کہ بس کردیں مزید عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے آج عالم تو یہ کہ ہزاروں پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری کا شکار ہوکر در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں حکومت میں شامل جماعتوں کے اپنے ہی ارکان اسمبلی حکومت پر لاکھوں روپے سرکاری نوکریاں فروخت کرنے الزام لگارہے ہیں جس سے یہ بات تو ثابت ہوتی کہ اپوزیشن نہیں بلکہ حکومتی ناکامیاں اپنی ہی لوگوں نے بے نقاب کردیا ہے انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرئے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button