بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

انڈیا کانفرنس کے دعوت نامے پرشہیدبینظیر بھٹو کی تصویر لگا دی

کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا کے نیشنل کانفرنس کے دعوت نامے شہیدبینظیر بھٹو کی تصویر لگا دی کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا کے خواتین ونگ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل کانفرنس کے حوالے سے دارالحکومت کے تمام اہم مقامات کی دیواروں پر لگائے جانے والے پوسٹرز کے لیے شہیدبینظیر بھٹو کی تصویر کا انتخاب کیاکانفرنس کے دعوت نامے پر بھی بینظیر بھٹو کی تصویر کو بطور کور فوٹو استعمال کیا گیاپوسٹر پر بینظیر بھٹو کے بارے میں ایک پیرا گراف بھی لکھا گیا کہ شہید بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم جنہیں ہارورڈ سمیت دنیا کی 9 بہترین جامعات سے ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دی گئیں، اس کے علاوہ شہیدبے نظیر اسکوائر کے الفاظ بھی درج کیے گئےدوسری جانب شہید بینظیر بھٹو کی تصویر والے پوسٹرز لگائے جانے پر بی جے پی کے کارکنوں نے شہر بھر میں ہنگامہ کھڑا کر دیابی جے پی رہنما سندیپ واشسپتی نے کہا کہ شہید بینظیر دشمن ملک کی سابق وزیر اعظم تھیں جنہوں نے بھارت کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی، جو لوگ دشمن کی عزت کرتے ہیں اور انہیں پوجتے ہیں وہ بھی اس ملک کے دشمن ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button