
کوئٹہ ۔۔وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدا لقدوس بزنجونے مزید 2کوارڈینیٹر مقرر کر دیئے ۔ چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیز عقیلی کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدا لقدوس بزنجو نے شوکت سٹیفن اور نور خان ترین کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کر دیا ہے ، نئے کوارڈینیٹر ز کی تعیناتیوں کے بعد کوارڈینیٹر ز کی تعداد 26ہو گئی ہے ۔



