بلوچستانتازہ ترینپاکستانکھیل

بلوچستان کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنا زیادتی ہے،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ ،،نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے کرکٹ سیریز میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے پر صوبائی حکومت کا شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے وکٹ کیپر /بیٹسمین حسیب اللہ خان کو پاکستان کپ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملنے کے باوجود ون ڈے ٹیم میں شامل نہ کرنا زیادتی ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق ماضی میں بھی ہمیشہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرکے انکی صلاحیتوں کا ضیاع کیاگیا۔پی سی بی کی بلوچستان کے ساتھ امتیازی پالیسی پر وزیراعظم سے بات کرینگے۔بلوچستان کے ٹیلنٹ کو کبھی بھی قومی سطح پر آگے بڑھنے کا موقع نہیں دیا جاتا ۔نجم سیٹھی کی قیادت میں پی سی بی کی نئی مینجمنٹ سے انصاف کی توقع تھی۔چیف سلیکٹر شاہد آفریدی ویسے تو چیریٹی کے لئے بلوچستان آتے ہیں۔چیریٹی سے زیادہ بلوچستان کو اسکا حق دینے کی ضرورت ہے۔پی سی بی نے کوئٹہ میں پی ایس ایل کے دو میچوں کے انعقاد کا وعدہ کیا۔یہ امر باعث افسوس ہے کہ پی سی بی اپنے اس وعدے سے بھی پیچھے ہٹ گیا۔پی سی بی کی جانب سے کوئٹہ میں صرف ایک دوستانہ میچ پر اکتفا کرنے کا کہا گیا ہے ۔پی ایس ایل میچوں کے انعقاد کے لیئے ایک معاہدے کے تحت صوبائی حکومت نے پی سی بی کے کرکٹ گرانڈ کی مرمت و آرائش کے لیئے فنڈز کا اجرا بھی کیا۔گرانڈ کی کی مرمت تزئین و آرائش پی سی بی کی زمہ داری ہے۔صوبائی حکومت نے صوبے کے کرکٹ شائقین اور نوجوان ٹیلنٹ کی خاطر ہر ممکن تعاون کیا۔پی سی بی کا منفی رویہ بلوچستان کے عوام اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیئے مایوس کن ہے ۔صوبائی حکومت اپنا کیس وفاقی حکومت کے ساتھ بھرپور طور پر اٹھائے گی

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button