
اسلام آباد،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان پارٹی صدارت کیس کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پارٹی صدارت کیس کی تاریخ 10جنوری کو سماعت کیلئے مقرر تھی جو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تبدیل کر کے11جنوری کر دی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فریقین کو بذریعہ نوٹس آگاہ کر دیا کہ عمران خان پارٹی صدارت کیس کی سماعت اب 10 جنوری کے بجائے 11جنوری کو ہوگی



