بلوچستانتازہ ترینپاکستان

گوادر میں 300 میگاواٹ کے کول فائرڈ پاور منصوبے کی منظوری وفاق

اسلام آباد ،،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے گوادر میں 300 میگاواٹ کے کول فائرڈ پاور منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے وزارت برائے سمندری امور، پاور ڈویژن، گوادر پورٹ اتھارٹی اور چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اس منصوبے کے لئے 100 فیصد بجلی کی کھپت کو یقینی بنائیں تاکہ قومی خزانے کو کسی قسم کا مالی نقصان نہ ہو اور 2025 میں اس منصوبے کو مکمل کریں۔منگل کو ہونے والے اجلاس میں چیئرمین سی او پی ایچ سی ایل، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی جی پی اے اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس منصوبے کی بنیاد 2016 میں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور سی پیک کے تحت رکھی گئی تھی جس کا مقصد مقامی بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے اور یہ منصوبہ گوادر کے علاقے میں موجودہ اقتصادی ترقی اور شہری تعمیرات کے مسائل کو بتدریج حل کرنے میں مدد کرے گا۔ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر نے چائنا کمپنی کوگوادر فری زون کے لئے بجلی کی درست طلب فراہم کرنے اور گوادر فری زون کمپنی کی طرف سے بجلی کی کھپت کے 10 سالہ منصوبے کو شیئر کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ گوادر میں 300 میگاواٹ کے کول فائرڈ پاور پراجیکٹ کی بجلی کا درست استعمال قائم کیا جا سکے۔منگل کو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے پاور ڈویڑن کو جنوری 2025 اس منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ گوادر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کے تحت تمام بڑے منصوبے بشمول گوادر پاور پلانٹ، گوادر میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراجیکٹ، چائنہ پاک فرینڈ شپ ہسپتال، چائنا پاک ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ گوادر، گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پراجیکٹ، گوادر فری زون اور گوادر پورٹ خطے میں ایک چمکتا ہوا موتی بن جائے گا۔وفاقی وزیر نے نے کہا کہ موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں کو تیزی سے مکمل کر رہی ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پہ بھرپور اقدامات اٹھا جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اس سال اپریل میں اقتدار میں آنے کے بعد سے سی پیک کے تمام منصوبوں کو بحال کر دیا تھا۔یاد رہے کہ 2022 میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے ہم منصب کو یقین دہانی کرائی تھی کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے سی پیک منصوبوں کی بحالی ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والی مشترکہ تعاون کمیٹی جے سی دنوں ملکوں متعدد ترقیاتی منصوبوں کو بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button