بلوچستانتازہ ترینپاکستان

عمران خان پارلیمنٹ آئیں ورنہ ان کا علاج موجود ہے، بلاول بھٹو

دادو,,چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جلد الیکشن کی ہر کوشش اور ہر لانگ مارچ ناکام ہوچکا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی استحکام چاہتے ہیں تو پارلیمنٹ آئیں ورنہ ان کا علاج موجود ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران استعفوں کی بات کرتے ہیں مگر وقت آنے پر شاہ محمود اور پرویز خٹک تک غائب ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی طے کر چکی ہے کہ طالبان کو رعایت دینے کی پالیسی نہیں چلے گی، ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے کے مطابق چلنا چاہتے ہیں، بلدیاتی الیکشن میں تاخیر پر تحفظات ہیں جس پر ایم کیو ایم سے بات کریں گے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button