
دکی ,سال 2022 کے دوران دکی کے مختلف کوئلہ کانوں میں حادثات کے دوران مجموعی طور پر 81 کانکن جانبحق جبکہ 618 زخمی ہوگئے ہیں۔محکمہ مائنز چمالنک اور سول ہسپتال دکی کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مختلف کوئلہ کانوں میں مٹی کا تودے گرنے،زہریلی گیس بھرنے اور ٹرالی کا رسی ٹوٹنے کی وجہ سے مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 81 کانکن جانبحق جبکہ 618 زخمی ہوگئے ہیں۔جانبحق ہونے والوں میں سے 9 کوئلہ کانکن چمالنگ کے کوئلہ کانوں میں حادثات کاشتکار ہوکر جانبحق ہوگئے ہیں۔دستیاب اعداد وشمار کے مطابق روڈ ایکسڈنٹ کے مختلف واقعات میں کل 17 افراد جانبحق 995 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔جبکہ کرنٹ لگنے سے 9 افرادجانبحق ہوگئے ہیں۔جبکہ گن شاٹ شاٹ سے 38 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔سال 2022 میں کوئلہ کانوں میں جانبحق ہونے والے کانکنوں کی تعداد 60 تھی۔جبکہ 2022 میں کوئلہ کانکنوں کی اموات کی شرح میں اضافے کے بعد 81 تک پہنچ گئی ہے۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



