
مکہ مکرمہ ،،پاکستان ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے سال 2022 کے آخری لمحات مکہ مکرمہ میں گزارے۔کنزہ ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام پر عمرے کی ادائیگی کے بعد خانہ کعبہ میں والدہ کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔اپنے پیغام میں کنزہ ہاشمی نے کہا کہ الحمداللّٰہ سال کے آخر میں زندگی کا پہلا عمرہ اپنی والدہ کے ساتھ ادا کیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ خانہ کعبہ کو دیکھنے کا میرا بہت ہی خوب صورت تجربہ تھا
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



