
دمشق ۔۔ داعش نے حملہ کرکے مشرقی شام میں تیل کے شعبے کے 12 کارکن ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں پہلے دس کارکن ہلاک ہوئے۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب ملک کے مشرق میں دیر الزور میں التیم آئل فیلڈ میں کارکنوں کو لے جانے والی تین بسوں کو نشانہ بنایا گیا۔شام کے وزیر تیل بسام توہم نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ شمالی شام کے دیر الزور میں ایک آئل فیلڈ کے قریب ایک حملے میں 10 مزدور ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔بعد ازاں سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ دیر الزور میں التیم آئل فیلڈ میں کارکنوں کو لے جانے والی بسوں پر حملہ داعش نے کیا اور اس حملہ میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ دھماکہ خیز مواد کے دھماکے سے شروع ہوا جب بسیں گزر رہی تھیں۔ اس کے بعد تنظیم کے عسکریت پسندوں نے کارکنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا



