بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان یونیورسٹی کے لئے 300 ملین روپے کی منظوری دیں وی

کوئٹہ ۔۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے لئے 300 ملین روپے کے بیل آؤٹ پیکج کے اجراء کی منظوری دے دی۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے جانب سے ارسال کی گئی سمری پریونیورسٹی آف بلوچستان کے لئے 300 ملین روپے کے بیل آؤٹ پیکیج کے اجراء کی منظوری دے دی پیکج کا مقصد یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر مالی مسائل کا فوری حل ہے ۔وزیراعلیٰ نے صوبائی حکومت کو درپیش مالی مسائل کے باوجود اعلیٰ تعلیمی ادارے کے مالی مسائل کے حل کو ترجیح دی ،میر عبدا لقدوس بزنجو کا یہ تعلیم دوست اقدام صوبائی حکومت کی شعبہ تعلیم کی ترجیحاتی پالیسی کا مظہر ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button