
کوئٹہ: وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کا شیئر نہ ملنے پر بلوچستان کے سرکاری ملازمین تنخواہوں سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہیں جس کے باعث بلوچستان میں مالی بحران، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کاشکار ہوگئی بلوچستان کو وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کا پورا شیئر نہ ملنے پر صوبائی حکومت مالی مشکلات کاشکار ہوگئی بلوچستان حکومت کو اگلے ماہ 3 لاکھ سے زاید سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکل پیش آرہی ہے وہیں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ متاثرین سیلاب کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے امداد نہ ملنے پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی سراپا احتجاج ہیںبلوچستان کو رواں مالی سال جولائی سے نومبر تک این ایف سی ایوارڈ میں حصہ کا 30ارب روپے کم ملنے سے صوبے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے محکمہ خزانہ بلوچستان کے مطابق رائلٹی کی مد میں گزشتہ مالی سال بھی صوبے کو وفاق سے 11 ارب روپے کم ملے تھے، اس کے علاوہ پی پی ایل سوئی رائلٹی کی مدمیں بلوچستان کے 30ارب سے زائد کی رقم وفاق کے ذمہ ہے مرکز سے صوبے کے محصولات اگر بہتر نہ ہوئے تو اگلے ماہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہ ہو گی۔



