
مستونگ: شادی شدہ جوڑا مبینہ طور ‘غیر ت’ کے نام پر قتل مستونگ کے علاقے کلی پدہ میں ایک شادی شدہ جوڑے کو مبینہ طور ‘غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیاپولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا اور قتل ہونے والے مرد کا تعلق مستونگ سے جبکہ عورت کا تعلق سبی سے تھا۔پولیس کے مطابق پانچ مہینے قبل انہوں نے اپنے خاندان کی مرضی کے بغیر شادی کی تھی جس کے بعد وہ اپنی زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے مستونگ منتقل ہو گئے



