
کوئٹہ ،،بلوچستان کے ضلع ،حب، تربت ، کوہلو میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ دہشتگردوں کی مختلف حملوں میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا جس کی نتیجے میں کیپٹن سمیت آٹھ اہلکار شہید بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ پاک فوج کے کیپٹن سمیت پانچ اہلکار شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کوہلو کے علاقے کاہان میں خفیہ اطلاع کی بناء پر 24دسمبر سے کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا تھا جس کے دوران اتوار کو لیڈنگ پارٹی کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں کپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز،سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون مادر وطن کے تحفظ اور دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کی جانب سے ایسے بذدلانہ حملوں سے بلوچستان میں انتہائی محنت سے حاصل کیا گیا امن او ر استحکام سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائیگا ۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اپنی جانوں کی قربابی دیکر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کے لئے سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق اتوار تربت کے علاقے تعلیمی چوک پر قبرستان کے قریب سیکورٹی فورسز کی چیک پو سٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی تیسری جانبحب پولیس حکام کے مطابق اتوار کی شام کو حب صدر تھانے کے گیٹ کے قریب دھماکہ ہوگیا جس سے تین افراد موسی، عبدالغفور اور امان زخمی ہوگئے جنکو جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکے سے تھانے کے گیٹ پر کھڑی موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی جو جل کر خاکستر ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق رات گئے تک دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کرلیاگیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔



